مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے نواحی علاقے عنایت کلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آپ کا تبصرہ